کبڈی کا کھیل ہماری قدیم ثقافت کاحصہ ہے (چوہدری عبداللہ یوسف)۔
منڈ دھدرا ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ
گجرات(اردوویکلی) :کبڈی کاکھیل بالخصوص پنجاب کاروائتی اور ثقافتی کھیل ہے صوبہ پنجاب میں نامی گرامی پہلوانوں نے جنم لیا اور دنیا بھرمیں اپنی طاقت اور کبڈی کھیل میں نام روشن کیاضلع گجرات میں بھی بہت سے پہلوانوں نے نہ صرف مقامی بلکہ ملکی سطح پر فن پہلوانی کے جوہردکھائے نوجوان نسل میں پہلوانی کاولولہ دیکھ کرخوشی محسوس ہوئی کہ انہوں نے اس روائتی اور ثقافتی کھیل کوزندہ رکھاہواہے ان خیالات ااظہارممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ نے گزشتہ دنوں منڈ دھدرامیں ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے اختتام پرتقسیم انعامات کی تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ نے منڈ دھدرا ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی تھے ٹورنامنٹ کے اختتام پرایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف نے بہترین کھیل پیش کرنے والے کبڈر کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا تقسیم انعامات کی پروقار تقرب میں طچوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ کے ہمراہ چوہدری اشرف گوندل وائس چیرمین چوہدری اظہر منڈ اور چوہدری علی دھدرا بھی موجود ہیں