تعلیم ہرشہری کابنیادی حق ہے (چئیرمین عام لوگ پارٹی)۔

71

گوجرانوالہ(اردوویکلی):: چپ رہنے سے حقوق نہیں ملتے،حقوق حاصل کرنے لیئے میدان میں نکلنا پڑتاہے تعلیم کاحصول ہرشہری کابنیادی حق ہےگوجرانوالہ میں یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کاقیام ہماراحق ہےاورہم یہ حق لے کررہیں گے گوجرانوالہ ایک صنعتی شہرہے یہاں مقامی آبادی کے ساتھ روزگارکے حصول کے لیئے ۤدوسرےاضلاع سےآنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعدادبھی گوجرانوالہ میں قیام پزیرہے اعلی تعلیم کے حصول کے لیئے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کا قیام بہت ضروری ہے جبکہ ایک بلڈنگ اور زمینی رقبہ بھی موجود ہے جسے چند تبدیلیوں سے یونیورسٹی میں تبدیل کرنا ممکن ہے اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب اور دیگراعلی حکام تک یہ آواز پہنچائی جاچکی ہے کہ ہمیں ہماراحق دیاجائے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کا بنناہمارابنیادی حق ہے بدقسمتی سے قوم کے فیصلے کرنے والے اور اعلی عہدوں پر بیٹھنے والے عام آدمی کے مسائل اور حقوق سے ناواقف ہیں انہیں ہر وہ منصوبہ اچھالگتاہے جس میں انکواپنا ذاتی یامالی فائدہ نظرآتا ہو اسکی منظوری فورآ ممکن بنادی جاتی ہے مگرجہاں غریب کی ذات یا اسکے بچوں کامستقبل وابستہ ہواس میں سینکڑوں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں ان خیالات کااظہار چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }