اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر سعودی عرب پہنچ گئے

41
فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر بھی سعودی کلب سے کھیلنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جعمے کی رات دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ایئرپورٹ پر نیمار جونیئر کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

نیمار نے ریاض پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے مداحوں کے لیے مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب میں ہوں۔

نیمار جونیئر نے ریاض میں موجود مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی کھینچوائیں اور ان کے لیے دستخط بھی کیے۔

فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیمار جونیئر کا الہلال کلب سے 2 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیمار جونیئر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے سعودی عرب کے کلب الہلال آئے ہیں ہیں جہاں انہیں دو سالہ معاہدے کے تحت 300 یوروز یعنی پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 94 ارب روپے ملیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }