
12ربیع الاول کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس پیغام میں ملت اسلامیہ کو یوم ولادت نبیﷺ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر نبی پاکﷺ سے اپنی محبت کی تجدید کرتے ہیں۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہم عالم اسلام کو اس مہکتی ہوئی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ویڈیو بھی پوسٹ کی۔