
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی دو سابقہ بیگمات کتاب کی تعارفی تقریب میں باہم شیر و شکر ہوگئیں۔
تقریب میں کرن راؤ اور رینا دتہ کو ایک ساتھ دیکھا گیا، انہوں نے ممبئی کے علاقے باندرا میں منصور خان کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔
کرن اور رینا دونوں نے ایک دوسرے سے والہانہ انداز میں ملاقات کی۔
عامر خان اور رینا دتہ کے صاحبزادے جنید خان بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

خیال رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں کی تھی لیکن 16 سال بعد 2002 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
2005 میں عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کی اور ان کے درمیان بھی 16 سال بعد 2021 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
