مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

73
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں نے دونوں نوجوانوں کو پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }