وہی بیٹر، وہی بولر، وہی آخری اوور، نسیم شاہ نے بطور بیٹر تاریخ دہرا دی

26
وہی بیٹر، وہی بولر، وہی آخری اوور، نسیم شاہ نے بطور بیٹر تاریخ دہرا دی

وہی بیٹر، وہی بولر، وہی آخری اوور اور صورتحال بھی وہی۔ یعنی11 رنز اور 6 گیندیں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بطور بیٹر تاریخ دہرا دی۔

ہمبنٹوٹا کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے، افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی تھے اور سامنے نسیم شاہ ڈٹے تھے، پھر وہی ہوا جو پچھلے سال ہوا تھا۔

نسیم نے فضل کی بولنگ پر شاندار اسٹروکس کھیل کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلا دی۔

پچھلے سال 7 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، آخری اوور تھا، 11رنز تھے۔ فضل کے ہاتھ میں گیند اور نسیم کے ہاتھ میں بیٹ تھا، نسیم نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

دونوں بار ایک ہی بولر کے جیت کے خواب کو ڈراؤنے خواب میں تبدیل کرنے کے بعد نسیم شاہ کے جشن کے انداز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }