نسیم شاہ کو ہم نے پریشر صورتحال کےلیے رکھا ہوا ہے، شاداب خان

31
اسکرین گرب
اسکرین گرب 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کو ہم نے پریشر صورتحال کے لیے رکھا ہوا ہے، ایسی صورتحال میں نسیم شاہ بھروسے والے بیٹر ہیں۔

شاداب خان نے گزشتہ روز افغانستان سے دوسرا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوتی ہے مشکل صورتحال میں ٹیم کو چھوڑ کر نہ جاؤں، جب بھی ایسی صورتحال میں جاتا ہوں تو زمبابوے والی اننگز یاد رہتی ہے۔

نائب کپتان کا کہنا تھا کہ یہاں کی باؤنڈریز لمبی ہے کوشش تھی کہ کم از کم دو رنز لازمی لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ون ڈے میں بولنگ اچھی ہوئی دوسرے میں زیادہ اچھی نہیں رہی، چھوٹے چھوٹے قدموں سے ہی غلطیاں کم کی جاسکتی ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل کر آرہے ہیں، کرکٹ کا طویل سیزن شروع ہونے والا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }