ویمن فٹبالر کا بوسہ لینے پر اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر معطل

58
ویمن فٹبالر کا بوسہ لینے پر اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر معطل

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر روبیالس کو معطل کردیا۔

لوئیس روبیالس کو اسپین کی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی کا بوسہ لینے پر معطل کیا گیا۔

فیفا نے لوئیس روبیالس کو 90 روز کےلیے معطل کیا ہے۔ اپنی معطلی کے دوران روبیالس فٹبال کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 

فیڈریشن کے صدر نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے بھی الگ ہونے سے انکار کردیا تھا۔

لوئیس روبیالس اور اسپینش فٹبال فیڈریشن کو ویمن ٹیم کی کھلاڑی ہرموسو سے رابطے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }