ایکس کی پالیسی تبدیل، صارفین کو اب بائیو میٹرک، ملازمت اور تعلیمی کارکردگی بھی فراہم کرنا ہوگی

21
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

دنیا کی امیر ترین شخصیت، ٹیسلا اور ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک اب آپ کے بائیو میٹرک، ملازمت اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق بھی جاننا چاہتے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے اِن کا نام، تاریخِ پیدائش، جنس وغیرہ کی تفصیلات طلب کرنا معمول کی بات ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک ڈیٹا اکٹھا کرنے کی دوڑ میں ایک قدم آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) نے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی پالیسی تبدیل کر لی ہے جس کے بعد اب ایکس صارفین کو ایپلیکیشن پر اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کرنے کے لیے اپنے بائیومیٹرکس، ملازمت اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق بھی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

ٹوئٹر، جسے اب X کہا جاتا ہے، نے اپنی پرائیویسی کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس کے بعد اب ایکس اپنے صارفین کی بائیو میٹرکس، ملازمت اور تعلیم سے متعلق معلومات بھی اپنے پاس جمع کرے گا۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی، ایکس کی اپ ڈیٹ کردہ نئی پرائیویسی پالیسی میں کہا گیا ہے ’آپ کی رضامندی کی بنیاد پر ہم آپ کی بائیومیٹرک معلومات کو حفاظت اور شناخت کے مقاصد کے لیے جمع اور استعمال کر سکتے ہیں۔‘

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک معلومات کے علاوہ، سوشل میڈیا سائٹ ایکس اب صارف کی ملازمت اور ماضی میں تعلیمی کارکردگی سے متعلق بھی پوچھ سکتی ہے۔

دوسری جانب ایکس کا اپنے صارفین سے پرائیویسی کی تبدیلی سے متعلق کہنا ہے کہ ’ہم آپ کی ذاتی معلومات (جیسے کہ آپ کی ملازمت، ماضی میں تعلیمی کارکردگی، روزگار کی ترجیحات، مہارت اور قابلیت، ملازمت کی تلاش کی سرگرمیوں اور مشغولیت وغیرہ) کو جمع اور استعمال کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو ممکنہ ملازمتوں کی تجویز  دی جا سکے۔‘

ایکس کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے صارفین کا ڈیٹا اس لیے جمع کر رہے ہیں تاکہ وہ  ملازمت ڈھونڈنے والے ایکس صارفین کو ملازمت سے متعلق مناسب اشتہارات دکھا سکیں اور ملازمت دینے والی کمپنیز اور ایکس صارفین کے بیچ میں حائل مسائل اور فاصلے کو کم کر سکیں۔

یاد رہے کہ ایکس (ٹوئٹر) کی پرانی پالیسی جو 29 ستمبر تک نافذ تھی، اس پالیسی کے تحت صارفین سے بائیو میٹرک ڈیٹا، ملازمت اور ملازمت سے متعلق ماضی کی معلومات نہیں مانگی جا رہی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }