بابر اعظم کے بھائی نے تحفہ دینے کیلئے ’آڈی‘ کا ہی انتخاب کیوں کیا؟

27

بابر اعظم، فوٹو اسکرین گریب
بابر اعظم، فوٹو اسکرین گریب 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین پرفارمنس دینے پر گھر والوں کی جانب سے ایک شاندار تحفہ ملا ہے۔

بابر اعظم کے بھائی فیصل اعظم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے۔

اس وی لاگ میں بابر اعظم کو اپنے بھائی کی جانب سے تحفے میں ملنے والی  شاندار گاڑی کی چابیاں وصول کرنے کے بعد گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے بھائی کی جانب سے ملنے والے اس زبردست تحفے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’مجھے واقعی یہ پسند ہے‘۔

بابر اعظم کو تحفے میں ملنے والی کار کوئی معمولی نہیں بلکہ ’آڈی، ای ٹرون جی ٹی‘ ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، یہ الیکٹرک کار ہے جسے جرمن مینوفیکچرر نے تیار کیا ہے اور یہ 637- 523 ہارس پاور پیدا کرتی ہے۔

فیصل اعظم نے اس گاڑی کا انتخاب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے بابر سے چند ماہ قبل نئی گاڑی لینے کے بارے میں پوچھا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ پہلے تو بابر نے نئی گاڑی لینے کی بات پر ہچکچاہٹ کا اظہار کیا  کیونکہ وہ زیادہ تر پاکستان سے باہر رہتے ہیں لیکن اُنہیں اسپورٹس کارز ہمیشہ سے بہت پسند ہیں۔

فیصل اعظم نے بتایا کہ ہم نے بابر کو تحفے میں دینے کے لیے اس گاڑی کا انتخاب کرنے سے پہلے مرسڈیز، ٹیسلا، اور لینڈ روور سمیت دیگر مینوفیکچررز کی کاروں کے بارے میں بھی سوچا۔

اُنہوں نے بتایا کہ لیکن ’آڈی، ای ٹرون جی ٹی‘ کا انتخاب پاکستان میں اس کے مینوفیکچررز کی فرنچائز کی دستیابی کی وجہ سے کیا کیونکہ اس طرح گاڑی کی مستقبل میں فروخت یا دیکھ بھال میں آسانی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }