
بالی ووڈ کے دو ستاروں عامر خان اور رنبیر کپور کے درمیان راج کمار ہیرانی کی اگلی فلم کا حصہ بننے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج اپنی فلم ڈنکی کی عکاس بندی کے بعد کی سرگرمیوں میں راج کمار ہیرانی نے اپنا اگلا پروجیکٹ فائنل کرلیا ہے۔
شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کی بنائی گئی فلم ’ڈنکی‘ رواں برس کرسمس پر سنیما گھروں کی زنیت بن جائے گی۔
راج کمار ہیرانی اس کے بعد آزاد بھارت کی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان لالہ امرناتھ کی زندگی پر مبنی فلم بنانے جارہے ہیں، جس کی کہانی پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس فلم کے مرکزی کردار کےلیے ہدایتکار کے ذہن میں دو نام عامر خان یا رنبیر کپور ہیں۔
بھارت کے نامور ہدایتکار اس حوالے سے حتمی فیصلہ فلم کی کہانی کی تکمیل کے بعد کریں گے، انہوں نے اداکاروں کے انتخابات کے حوالے سے اپنا رویہ لچک دار بنالیا ہے۔
دراصل راج کمار ہیرانی ان دونوں ہی اداکاروں کے ساتھ فلم بنا چکے ہیں، عامر خان کے اُن کی فلم تھری ایڈیٹس اور پی کے تھی تو رنبیر کپور کے ساتھ ’سنجو‘ رہی ہے۔
ہدایتکار دونوں کو اس حوالے سے بتاچکے ہیں، عامر خان کے پاس پہلے اسکرپٹ گیا تھا، انہوں نے اس حوالے دلچسپی بھی ظاہر کی۔
اب کہانی کی تکمیل کے بعد عامر خان نے اسے چھوڑا تو اگلا نمبر رنبیر کپور کا ہے، راج کمار ہیرانی اس سے متعلق اداکار سے مختصر بات بھی کرچکے ہیں لیکن حتمی بات چیت عامر خان کے انکار کے بعد ہی ہوگی۔
لالا امرناتھ کی زندگی پر مبنی فلم کی شوٹنگ اگلے برس کے دوسرے ہاف میں شروع ہوگی، عامر اور رنبیر کے کردار کا اصل تعین اُس وقت اُن کے شیڈول پر بھی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان جنوری 2024ء میں اپنی نئی فلم شرو ع کرنے جارہے ہیں، جو میڈیم بجٹ کی ہوگی، جسے وہ 3 ماہ میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
رنبیر نے اس دوران اپنی بڑے بجٹ کی فلم رمائن کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گے، جس کی شوٹنگ میں کتنا عرصہ وہ مصروف رہتے ہیں اس حوالے کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ۔
ہیرانی فلم کی کہانی کی تکمیل کے حوالے سے روزمرہ کی بنیاد پر رائٹر سے مل رہے ہیں، جس کی فائنل کاسٹ کا تعین تو بہرحال ڈنکی کی ریلیز کے بعد ہی ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات بھی زیرگردش ہے کہ اگر عامر خان اور رنبیر کپور سے بات نہ بن سکی تو یہ کردار وکی کوشل کو بھی مل سکتا ہے۔