وہ دن آگیا، جب وقت رک جاتا ہے، مومن ثاقب کی دلچسپ ویڈیو

20

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انتظار کی گھڑیاں اب سے کچھ دیر بعد ختم ہونے والی ہیں، اس سے قبل پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار مومن ثاقب نے دلچسپ و مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مومن ثاقب نے اپنے بھائی بلال بن ثاقب کے ہمراہ سری لنکا سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں یوٹیوبر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’پاک بھارت ’مہا یود‘ کا دن آگیا، وہ دن جب وقت رک جاتا ہے، دنیا تھم سی جاتی ہے، ویرات کوہلی، بابر اعظم، ایک بلین لوگ دیکھیں گے کہ کل کیا ہوتا ہے، کیا ہوتا ہے کل، بڑا دن ہے، میرے جذبات، حالات اس لیول ہر پہنچ گئے ہیں، کل کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا، موسم بہتر ہوگیا ہے میرا موڈ بھی اچھا ہوگیا ہے‘۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ ’آگئے ہیں ہم، پاک بھارت، سیزن کے سب سے بڑے میچ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، کیا آپ تاریخی لمحات دیکھنے کے لیے تیار ہیں؟، میں بہت پرجوش ہوں، بابراعظم یا ویرات کوہلی، آپ کس کے چھکے دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں؟‘

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں آج حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے تاہم بہتر ہوتے موسم نے کروٹ لے لی اور میچ شروع ہونے سے چند لمحوں قبل کینڈی میں بارش شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج اہم ترین میچ آج دوپہر 2:30 بجے شیڈول ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }