کراچی اسٹارریسٹورنٹس کے گلدستے میں ایک اورخوبصورت پھول
کباب المدینہ کیفٹیریا شارجہ کااضافہ
ہمیشہ کوالٹی کواولین ترجیح دی۔
ہم صرف تازہ غذائی اجناس اورمعیاری مصالحہ جات استعمال کرتے ہیں۔
ہمارے ہاں فری ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجودہے
ورکرزکو بچوں کی طرح سمجھتاہوں(شاہداصغربنگش)
شارجہ(چوہدری ارشدسے)::ہمارے تمام ریسٹورنٹس میں تازہ گوشت اورسبزیاں استعمال کی جاتی ہیں۔نیزکھانوں میں تمام اقسام کے مصالحہ جات بھی اعلی اورمعیاری ہوتے ہیں کیونکہ ہم نے کوالٹی پرنہ کبھی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی کبھی کریں گے۔ہمارے کسٹمرزہماراقیمتی سرمایہ ہیں انکاخیال رکھناانکوگھرجیسے فریش اورلذیذکھانے پیش کرناہمارے کاروبارکاپہلا اصول ہے۔کیونکہ جوکسٹمرایک بارکھانا کھانے آئے وہ باربار آئے۔باپردہ فیملیزکے اصرارپرفیمیل اسٹاف کااضافہ کیاکیونکہ فیملیز کی اکثریت خواتین اسٹاف کے ساتھ زیادہ اعتماد سے بات کرسکتی ہیں۔اورپھرآج کل خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہرفیلڈ میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔میرااسٹاف میرے بچوں کی طرح ہے میں انکواپنے بچوں کی طرح ہی ٹریٹ کرتا ہوں اورانکاخیال رکھتاہوں ان خیالات کااظہارمعروف پاکستانی بزنس مین مینجنگ پارٹنزوچیف ایگزیکٹوآفیسرکراچی سٹارگروپ آف ریسٹورنٹس حاجی شاہداصغربنگش نے نمائندہ اردوویکلی سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔
شاہدبنگش نے کہا کہ ہمارے ریسٹورنٹس میں تمام کھانے تازہ اور اعلیٰ معیار کے اجزاء کے ساتھ تیارکیئے جاتے ہیں نیزہمارے کھانے گھر کے پکے کھانوں کا بہترین متبادل ہیں جنہیں مزید مزیداراورغذائیت سے بھرپور بنانے کے لیے ہمارے ماہراورکئی برسوں کے تجربہ کارشیف بڑی نفاست اور مہارت سے تیار کرتے ہیں،ہمارے ہاں تیارکردہ ،باربی کیومکس پلیٹر،اسپیشل کڑاھی،افغانی پلاؤ،شنواری کڑاھی،سیخ کباب،اسپیشل بریانی،دیسی پکوان جیسےسرسوں کاساگ مکھن کے ساتھ اور بہت کچھ جوآپ کھاناپسند کریں24گھنٹے آپ کی خدمت میں حاضرہیں
شاہداصغربنگش نے کہا کہ شارجہ کامعروف کباب المدینہ ریسٹورنٹ مویلح شارجہ بھی کراچی اسٹارکے گلدستے کاحصہ بن چکاہے جہاں پردرہ آدم خیل کے مشہورحاجی نعمت اللہ استادشینی کلے جوچپلی کباب تیارکرنے میں ماہرتصورکیئے جاتے ہیں اب پہلے سے بہتراندازمیں سروس فراہم کی جائگی۔جہاں آپکو ملیں گےہمارے معروف ٹک ٹوک اسٹارزعارف جان،سنا شو ٹائم اورملک انتطار صاحب عوامی وزیر اعلی آپ کے ساتھ سلفیزبھی بنائیں گے اورویڈیوزکلپ بھی۔تودیرکس بات کی،کراچی سٹار ریسٹورنٹ سجہ صناعیہ،کراچی سٹار ریسٹورنٹ المویلح شارجہ اورکباب المدینہ المویلح شارجہ میں تشریف لائیں جہاں مزیدارکھانے اورمعروف اورخوبصورت اسٹارز سے ملاقات بھی کریں ۔اور اسکے ساتھ ساتھ گھرجیسے ماحول میں فیملیزکے ساتھ مزیدارکھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں۔