ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان کا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ

101

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے، آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم چار فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی، پلیئنگ الیون میں شاداب خان واحد اسپنر ہوں گے البتہ افتخار احمد اور سلمان آغا کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے منگل کی شام قومی اکیڈمی میں پریکٹس کی، بنگلہ دیش کے لٹن داس فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }