نسیم شاہ بنگلادیش کیخلاف میچ میں فیلڈ میں واپس آگئے

41
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈ میں واپس آگئے۔

نسیم شاہ 6 اوورز باہر رہنے کے بعد فیلڈ میں واپس آئے ہیں۔

نسیم شاہ فائن لیگ پر باؤنڈری روکنے کی کوشش میں انجرڈ ہوئے تھے، ساتویں اوور میں انجری کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

نسیم شاہ بظاہر بازوں میں تکلیف کا شکار نظر آئے تھے، ڈریسنگ روم میں پاکستان ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے ان کا معائنہ کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }