جارج کلونی نے اٹلی کی کوٹھی فروخت کرنے کی ٹھان لی، مالیت 10 کروڑ ڈالر سے زائد

35

جارج کلونی نے اٹلی کی کوٹھی فروخت کرنے کی ٹھان لی، مالیت 10 کروڑ ڈالر سے زائد

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اٹلی میں واقع اپنی کوٹھی فروخت کر رہے ہیں۔

جارج کلونی نے کوٹھی کی مالیت 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر لگائی ہے، انہوں نے اسے 2002 میں ایک کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔

یہ کوٹھی 18ویں صدی میں تعمیر ہوئی تھی جو اٹلی کی کومو جھیل کے قریب واقع ہے۔

رواں برس جولائی میں کلونی نے اپنی اہلیہ امل کے ساتھ اسی کوٹھی میں چھٹیاں گزاری تھیں۔

اس سے قبل 2010 اور 2015 میں بھی یہ افواہ اڑی تھی کہ اداکار اپنی کوٹھی فروخت کر رہے ہیں۔

2015 میں ایک فیشن میگزین سے بات کرتے ہوئے معتبر ذرائع نے کہا تھا کہ جارج کلونی کو یہ علاقہ اور یہاں کے لوگ پسند ہیں لیکن وہ اس معاملے پر بہت محتاط رہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ان پر نہ پڑے۔

جارج کلونی کی اپنی کوٹھی میں قیام کے دوران یادگار تصویر
جارج کلونی کی اپنی کوٹھی میں قیام کے دوران یادگار تصویر

ذرائع کا کہنا تھا کہ جارج کلونی کو کوٹھی کیلئے بہت بڑی پیشکش ہوئی ہے جس پر وہ غور کر رہے ہیں اور وہ اٹلی میں ہی کسی ایسے علاقے میں نئی کوٹھی خریدیں گے جہاں زیادہ لوگوں کی رسائی نہ ہو۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }