فرانس، اسکولوں میں عبایا پر پابندی، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی مذمت

18

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے فرانس میں اسکولوں میں عبایا پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سربراہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ابراہم کوپر نے کہا ہے کہ فرانس میں عبایا پر پابندی کا مقصد مسلم اقلیت کو ہراساں کرنا ہے۔

ابراہم کوپر کا کہنا ہے کہ عبایا پر پابندی فرانسیسی سیکولر اقدار کے فروغ کی گمراہ کن کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس مسلمانوں کو نشانہ بنانے، دھمکانے کے لیے سیکولرازم کی مخصوص تشریح جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نے رواں ہفتے سے تعلیمی اداروں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }