راجہ محمدشفیق کی جانب سے دوست احباب کے اعزازمیں گرینڈعشایئہ

93
راجہ محمد شفیق کی جانب سے بیٹے راجہ عبداللہ شفیق کی صحت یابی کی خوشی میں دوست احباب کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ
سینیئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای عبدالمجید مغل سمیت مسلم لیگ (ن)یواے ای کے عہدیداران کی بڑی تعدادمیں شرکت
متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے پی ایم ایل (ن) کے منتخب عہدیداران  اور پاکستانی کمیونٹی ممتازشخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت
تقریب میں آمد پرمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیاگیا
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ممتازپاکستانی بزنس مین راجہ محمدشفیق کی جانب سے اپنے چھوٹے صاحبزادے راجہ محمدعبداللہ شفیق کی تیمارداری کے لیئے آنے والے تمام دوست احباب کے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈ ڈنرکااہتمام کیاگیا۔جس میں متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی عہدیداران سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای عبدالمجیدمغل ، راجہ خالدمحمود نائب صدریواے ای،راجہ جمیل احمدبنگیال نائب صدریواے ای ،راجہ ابوبکر سینئیرنائب صدر گلف ریجن ،ممتازسماجی وکاروباری شخصیات مرزاظفرمحمود،سیداعجازشاہ ،کول جیت سنگھ،طارق جاوید قریشی صدرگرینڈاوورسیز کلب ابوظہبی ،قاضی نثاراحمدنائب صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی ،ملک محبوب ربانی ،نائب صدرپی ایم ایل (ن)ابوظہبی،فاروق وڑائچ جنرل سیکریٹری ابوظہبی،رانامحمدیوسف العین ،چوہدری قیصرنویدبانیاں،حافظ شجاعت علی تبسم،چوہدری یاسر اگووال،عبدالباسط علی،چوہدری اسجد محمودگجرات،راجہ محمدعثمان ،طارق محمودراجا،محمداکرم بھٹی،طارق محمود ریڈکو سویدی ،راجا محمدطارق ،خضرالرحمن،محمدراشد،چوہدری محمداکرم جوڑا،جلیل خان،راجہ قیصر،ملک اعجاز،محمدندیم ،محمداصغر،فرحان احمد،تنویرقریشی ،سمیت پاکستانی کمیونٹی کی سماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔میزبان راجہ محمد شفیق نے طارق جاویدقریشی ،قاضی نثاراحمد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معززمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اورعشائیہ میں شرکت پر تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔مہمانوں کی تواضع  من واقسام کےلذیذکھانوں سے کی گئی یاد رہے گزشتہ ماہ  راجہ محمد شفیق  اپنے صاحبزادے عبداللہ شفیق کو علاج کی غرض سے انڈیا کیرالہ کے ایک آئیورویٹک ہسپتال لے کر گئے تھے جہاں وہ ایک ماہ زیر علاج رہے۔ اور الحمدوللہ کامیاب ٹریٹمنٹ کے بعد چند یوم پیشتر واپس پہنچے جس پرعشائیہ میں شریک تمام دوست احباب عیادت کے لیئے راجہ شفیق کے ہاں ابوظہبی آئے اور عبداللہ شفیق کی صحت وخیریت دریافت کی اورمکمل صحت یابی ودرازی عمر کے لیئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }