جوان کی کامیابی پر اکشے کی تعریف، شاہ رخ کا اظہار مسرت

16
جوان کی کامیابی پر اکشے کی تعریف، شاہ رخ کا اظہار مسرت

بھارتی اداکار اکشے کمار کے فلم جوان کی کامیابی پر مبارکباد دینے پر شاہ رخ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ 

کرپشن کے معاملات پر بنائی گئی شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز کے ساتھ ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑنا شروع کردیے۔ 

فلم کی کمامیابی پر جہاں دیگر اسٹارز نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دی وہیں اکشے کمار بھی پیچھے نہ رہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اکشے کمار نے تحریر کیا کہ "کیا ہی بڑی کامیابی ہے، مبارک ہو ہمارے جوان شاہ رخ خان۔ ہماری فلمیں واپس آرہی ہیں۔”

اکشے کمار کے اس پیغام پر شاہ رخ خان نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے دعا مانگی نا ہم سب کے لیے تو کیسے خالی جائیگی؟”

انہوں نے اکشے کمار کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "صحت مند رہیں کھلاڑی۔”

جوان کی کامیابی پر اکشے کی تعریف، شاہ رخ کا اظہار مسرت

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }