وام،چیک نیوزایجنسی کاخبروں کے تبادلے کے فروغ کیلئےمفاہمت نامےپردستخط
ابوظہبی(نیوزڈیسک):: امارات نیوز ایجنسی (وام) نے آج چیک نیوز ایجنسی (سی ٹی کے) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد خبروں کے تبادلے میں تعاون کو مضبوط اور فروغ دینا ہے۔ مفاہمت کی یاداشت پر وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الرئیسی اور سی ٹی کے کے سی ای او جیری مجسٹر نے ورچول طور پردستخط کیے۔
وام ۔سی ٹی تعاون بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اماراتی خبرایجنسی کی ایسے وقت کی کوششوں کا حصہ ہے جب یہ نومبر میں گلوبل میڈیا کانگریس کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔مفاہمت کی یاداشت خبروں کے تبادلے میں اپنے تعاون کو تقویت دینے اور متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ چیک کے میڈیا اداروں کے درمیان اپنے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے تعمیری دوستی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کی خواہش کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے۔
وام کے ڈائریکٹر جنرل جلال الرئیسی نے متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ چیک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط چیک میڈیا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور سی ٹی کے کے ساتھ خبروں کے تبادلے کو بڑھانے کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر ہے۔ وام کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ اگلے نومبر میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والی گلوبل میڈیا کانگریس کے دوسرے ایڈیشن میں چیک میڈیا کی شرکت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریش ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کے میڈیا اداروں کے درمیان مضبوط شراکت قائم کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔سی ٹی کے کے سی ای او جیری مجسٹر نے وام اور سی ٹی کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور مہارتوں کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا میڈیا کا شعبہ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں متعدد مواقع موجود ہیں۔(نیوزوتصویربشکریہ وام)۔