زمان خان نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا

111

ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کولمبو میں ٹیم کے ہوٹل پہنچ گئے۔

فاسٹ بولر زمان خان نے کولمبو میں موجود ٹیم کو جوائن کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ اگر مکمل فٹ نہ ہوئے تو متبادل کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجری کا معائنہ کر رہا ہے۔

میڈیکل پینل کو نسیم شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس سے انجری کا درست اندازہ ہوسکے گا۔

علاوہ ازیں حارث رؤف کی پسلیوں میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }