سحر خان نے جیون ساتھی کی خوبیاں گنوا دیں

125

سحر خان نے جیون ساتھی کی خوبیاں گنوا دیں

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اُبھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں گنوا دیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ویب پیج کو انٹرویو دیا جس کے مختلف ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔ وائرل کلپس کے مطابق انہوں نے دوران انٹرویو اپنے کرئیر، ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے دوران گفتگو اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بھی گنوائیں، انہوں نے کہا کہ انہیں فی الحال محبت نہیں ہوئی، یہ بے وقوفوں کا کام ہے اور وہ سمجھدار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دل ٹوٹنے سے ڈرتی ہیں تاہم انہیں اپنے جیون ساتھی میں دو خوبیاں چاہیئے پہلی وہ لمبا ہو اور دوسری یہ کہ وہ خوبصورت ہو۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے جیون ساتھی کے حوالے سے ابھی مزید کچھ نہیں سوچا کیونکہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں وہ فی الحال اپنے کیرئیر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے دوران انٹرویو یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری میں اداکارہ صنم جنگ کی وجہ سے آئیں، کیونکہ ان کی اور صنم کی ایک مشترکہ دوست تھی جس نے انہیں صنم سے ملوایا اور پھر صنم نے ایک ہدایت کار سے متعارف کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں لگتا تھا کہ اداکارہ بننے کے لئے بہت سے آڈیشن پاس کرنے پڑتے ہیں لیکن انہیں پہلے ہی آڈیشن میں ڈرامے کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }