
کولمبیا کے معروف مصور اور مجسمہ ساز فرنینڈو بوٹیرو 91 برس کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبین آرٹسٹ فرنینڈو بوٹیرو اپنی بولڈ اور مبالغہ آمیز مصوری اور مجسمہ سازی کے باعث دنیا بھر میں مقبول تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنینڈو بوٹیرو کی بیٹنی لینا بوٹیرو نے گزشتہ روز اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یورپی ریاست موناکو میں کچھ عرصے سے نمونیا میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز وہ وفات پاگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی مصور کو کولمبیا کا اب تک کا سب سے بڑا فنکار قرار دیا جا چکا ہے، سوتھبی آکشن کا کہنا ہے کہ ان کی مصوری یا مجسمہ 2 ملین ڈالرز سے زائد میں فروخت ہوتے ہیں۔
ان کی وفات پر ان کے آبائی شہر میڈیلن میں ایک ہفتے تک سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فرنینڈو بوٹیرو 1932 میں پیدا ہوئے تھے، رواں صدی کے آغاز میں انہوں نے عراق میں امریکا کے زیر انتظام ’ابو غریب جیل‘ میں قیدیوں پر کئے جانے والے تشدد کے مناظر کی بھی تصویر کشی تھی۔