یواے ای پاکستانیوں کادوسراگھرہے(شیخ عبداللہ بن زایدآل نھیان)۔

تعلقات کی مستحکم بنیاد(مرحوم)شیخ زایدبن سلطان آلنھیان نے رکھی

72
شیخ عبداللہ بن زاید کا متحدہ عرب امارات ، پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کیلئے اظہار ستائش
، مستقبل کیلئے بھرپور عزم کا اظہار

 ابوظہبی (اردوویکلی)::۔ وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات کی گہرائی اور وسعت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان تعلقات کی مستحکم بنیاد مرحوم شیخ زاید بن سلطان النھیان نے ملک کے قیام کے وقت سے ہی رکھ دی تھی – عزت مآب نے ان خیالات کا اظہار دوست ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے تناظر میں کیا – اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان برادرانہ تعلقات پر بات چیت ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا اور یہ دونوں ممالک کی قیادت کی ہدایت کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کوویڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے درپیش چیلنجز اور اس کے اثرات سے نمٹنے ، باہمی مفاد میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے امور اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کی خواہشات کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے مستقبل کے مشترکہ تعاون کے مواقع پر بھی گفتگو کی – انہوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ باہمی دلچسپی سے متعلق علاقائی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا جبکہ دوطرفہ دلچسپی سے متعلق حالات میں رابطوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی – عزت مآب شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان نے دونوں دوست ممالک کے نمایاں تعلقات کی گہرائی کو اہم قرار دیا اور تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 15 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کی ستائش کو دہرایا اور کہا کہ یہ پاکستانی اپنے دوسرے وطن متحدہ عرب امارات میں حفاظت اور سلامتی سے زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے عرب امارات کی ترقی و خوشحالی میں ان پاکستانیوں کے عظیم و فعال کردار کی بھی تعریف کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں دوست ممالک کے عوام کے درمیان موثر تعلق و رابطوں کا عکاس ہے ۔  ویزا اجراء بارے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا  حالیہ عارضی نوعیت کی پابندیاں دراصل کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے اثرات کے تناظر میں ہیں – انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان 1971 سے قائم ہونے والے دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین ممالک میں پاکستان شامل تھا ۔ دونوں دوست عوام اور ممالک ایک جیسے تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں جس کی وجہ سے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت اور فروغ ملا ۔ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائیوں میں ان تعلقات کو مسلسل تقویت اور وسعت ملی اور یہ تعاون کثیرالجہتی تعلقات و تعاون میں تبدیل ہوا جو خطے کے عرب ایشیائی تعلقات میں نمایاں مقام رکھتا ہے ، دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات مشترکہ عمل کی طویل تاریخ ، اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ، علاقائی و بین الاقوامی امور کے تناظر میں دونوں ممالک کے مشترکا مفادات اور ویژن رواداری ، شمولیت کے اصولوں پر مبنی ہیں اور ان کی بنیاد خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کا ایجنڈا بھی ہے – عزت مآب نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان قریبی تعلقات اور تاریخی بندھن میں استوار ہیں جوکہ تمام سیاسی ، اقتصادی ، ثقافتی ، سماجی شعبوں میں ہیں اور ان کا قیام باہمی احترام و دوستی کی ٹھوس بنیادوں پر ہوا ہے (نیوزبشکریہ وام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }