ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ، قومی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے

50

ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ، قومی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے

ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 18 تا 22 جون دہلی میں ہونی ہے جس میں شرکت کے لیے قومی سائیکلنگ ٹیم تاحال ویزے جاری ہونے کے انتظار میں ہے۔

چیمپئن شپ میں 42 ممالک کے سائیکلسٹ ان ایکشن ہوں گے جبکہ اس ایونٹ میں شرکت کے لیے  پاکستان ٹیم کو 15جون کو بھارت روانہ ہونا تھا جبکہ انہیں تاحال ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کا کہنا تھا کہ ہماری فیڈریشن کے عہدیدار اسلام آباد میں موجود ہیں، ویزے مل گئے تو فوری بھارت روانہ ہوں گے۔

معظم خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ کھلاڑی  ووڈن ٹریک پر ٹریننگ کریں، امید ہے ہماری ٹیم کو ایک سے دو دن میں ویزہ مل جائیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }