
بھارت کے ورسٹائل اداکار سنیل گروور نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر شیئر کردی، جس پر ہربھجن سنگھ نے بھی کمنٹ کیا ہے۔
سنیل گروور نے بھی کنگ خان کی نئی فلم ‘جوان’ میں اداکاری کی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب سنیل کو شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
سنیل نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ‘کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ کنگ خان کے ساتھ لطف اندوز ہو رہا ہوں’۔
اس تصویر پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو چوٹی کے اداکار۔
