
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی قید سے امریکی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے رہائی میں مدد کے لیے قطر، عمان، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران میں قید امریکی شہری اب وطن واپس آ رہے ہیں، امریکی شہریوں کی رہائی میں مدد کرنے کے لیے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا خصوصی شکرگزار ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ قطر اور عمان نے مشکل اور اُصولی امریکی سفارت کاری کے دوران معاہدے میں مدد کی۔
یاد رہے کہ قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ اور چھ ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے کا معاہدہ 10 اگست کو ہوا تھا۔