شکاگو کے ایک گھر میں پالتو 3 کتوں سمیت والدین اور 2 بچے قتل

9
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکی شہر شکاگو کے ایک گھر میں تین پالتو کتوں سمیت والدین اور ان کے دو بچوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

خاندان کے سب ہی افراد سمیت 3 کتوں کی لاشیں اتوار کی رات تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر پولیس کو اس وقت ملیں جب پولیس افسران اس گھر کے فرد میں سے کسی کے بھی آفس اور اسکول نہ پہنچنے اور فون کال نہ اٹھانے کی شکایت پر اس گھر پہنچے۔

 ’نیویارک پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اِس خاندان کو ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح کے درمیان گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے ڈپٹی چیف کرس برن نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ’اِنہیں یقین نہیں ہے کہ یہ ہلاکتیں قتل اور خودکشی کا نتیجہ ہیں، ابھی ہم اس کیس کی قتل کے طور پر تفتیش کر رہے ہیں۔‘

مسٹر برن نے مزید کہا کہ اس کیس میں تاحال کسی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب رومیو وِل کے میئر جان نوک نے کہا ہے کہ ’یہ ضروری ہے کہ ہم اس کیس کی مکمل تحقیقات کریں اور ہم نے اس کام کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو وقف کر دیا ہے، متاثرین انصاف کے مستحق ہیں۔‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }