ادریس انورمرزاکی وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے اہم ملاقات
حکومت پنجاب گجرات آرتھوپیڈک اینڈ کینسر ہسپتال پراجیکٹ کومکمل سپورٹ کرے
گجرات ویلفئیرفورم ممبران کے لیئے خوشخبری
حکومت پنجاب گجرات آرتھوپیڈک اینڈکینسرہسپتال پراجیکٹ کوسرکاری درجہ دے
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی(ادریس انورمرزا)
لاہور(اردوویکلی):گزشتہ دنوں گجرات شہر کی ممتازسماجی شخصیت اورقطرکے ممتازبزنس مین ادریس انورمرزانے ممتازکاروباری شخصیت راشدرفیق بٹ کے ہمراہ چیف منسٹرہاؤس پنجاب میں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازسے ایک انتہائی اہم ملاقات کی اور انہیں گجرات ویلفئیرفورم کے زیرانتظام چلنے والے رفاہی وفلاحی منصوبوں جیسے کلیفٹ ہسپتال،ہیلتھ سینٹر، ٹراما سینٹر، فلٹریشن پلانٹس، کڈنی ہسپتال، میٹرنٹی سینٹراوردیگرچیرٹی پراجیکٹ بارے تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔جسے وزیراعلی محترمہ مریم نواز نے بہت سراہا۔ ادریس انورمرزانے کہا کہ ہم نے گجرات ویلفئیرفورم کی سرپرستی میں بننے والے گجرات آرتھوپیڈک اینڈ کینسر ہسپتال منصوبے بارے محترمہ کومکمل بریفنگ دی اور ان سے درخواست کی وہ اس بڑے اہم پراجیکٹ کواپنے ہاتھ میں لے لیں اور اسے سرکاری درجہ دیکرحکومت پنجاب کی نگرانی میں دے دیں تو ہم زمین، ڈیزائن اور جمع شدہ عطیات حکومت پنجاب کے حوالے کر سکتے ہیں،جس پروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے الحمدللہ ہماری پیشکش کو بخوشی قبول کیا اور متعلقہ محکموں کو اس پر عمل شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں،جس پرمیں گجرات ویلفئیرفورم کے تمام ممبران اورعہدیداران کومبارک بادپیش کرتا ہوں اورتمام دوستوں کویہ بتاتاچلوں کہ آج کی اس کامیاب میٹنگ کاکریڈٹ میرے بھائی راشد رفیق بٹ کو جاتا ہے، جنہوں نے اس میٹنگ کے انعقادکے لیئے ذاتی طورپرکوشش کی۔