شاہین کی شادی کے اسٹیج پر شاہد آفریدی کا بابر سے محمد رضوان سے متعلق سوال

105
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی شرکت کی تھی۔

اس موقع پر جب کپتان بابر اعظم شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی سے ملنے اور انہیں مبارکباد دینے اسٹیج پر آئے تو شاہد آفریدی نے ان سے محمد رضوان کے بارے میں سوال کیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی نے پوچھا کہ ’رضوان نہیں آیا ساتھ، وہ کہاں ہے؟‘

شاہد آفریدی کے سوال پر داماد شاہین آفریدی نے کہا کہ ’وہ پشاور چلا گیا‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }