چیئرمین سینیٹ سے ارشد ندیم کی ملاقات، 10 لاکھ کا انعام پیش

15
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک بطور انعام پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ارشد ندیم کو چیک پیش کرتے ہوئے اولمپکس اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد دی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، آپ پاکستان کا فخر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی اسپانسرشپ کےلیے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ارشد ندیم نے چیئرمین سینیٹ کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو مبارکباد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }