پی آئی اے ابوظہبی کابزنس پارٹنرزکے اعزازمیں گرینڈعشائیہ
ٹریول ایجنٹس اورپاکستانی کمیوٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں ابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن(پی آئی اے)کی جانب سے اپنے بزنس پارٹنرزکے اعزازمیں ایک گرینڈ بزنس ڈنرکااہتمام کیاگیاجس کامقصدکاروباری شراکتی اداروں (ٹریول ایجنٹس)ٹریول اینڈٹورازم کمپنیوں اوربیرون ملک مقیم کمیونٹی کے ساتھ موجودہ کاروباری تعلقات کومزید بہتربنانا اورانکے زریں تعاون اور معاونت پران کی خدمات کوسراہنا اوران تعلقات کومزید فروغ دیناتھا۔پاکستان کی قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے بزنس ڈنر میں ابوظہبی والعین کے ٹریول ایجنٹس ،پاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔
پی آئی اے ابوظہبی /العین کی ایریامینجرمحترمہ صائمہ اسلم نے اپنی سیلزومارکیٹنگ ٹیم کے ہمراہ بزنس ڈنرمیں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔ اور بزنس ڈنر میں شرکت کرنے پرفرداً فرداً تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔