رات گئے امریکی سفارتخانے کے باہر فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا

79

لبنان کے علاقے اوکار میں واقع امریکی سفارتخانہ
لبنان کے علاقے اوکار میں واقع امریکی سفارتخانہ

لبنان میں امریکی سفارتخانے کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی، فائرنگ کا واقعہ بدھ کی رات ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا۔

سفارتخانے کے ترجمان جیک نیلسن نے کہا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سفارتخانے کے داخلی راستے کے قریب ہوئی، یہ فائرنگ چھوٹے ہتھیار سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم میزبان ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

بدھ کی رات فائرنگ کا واقعہ اس لحاظ سے قابل تشویش ہے کہ 1984 میں 20 ستمبر کو بیروت میں امریکی سفارتخانے کے باہر جان لیوا کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }