شکیب الحسن کرکٹ بورڈ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام

39

گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر اپنے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے لیے مشہور شکیب الحسن کرکٹ بورڈ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک معروف کرکٹ ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ شکیب الحسن آئندہ دورہ زمبابوے کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کے لئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس پیشرفت کی تصدیق بنگلہ دیشن کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے سلیکشن پینل کے ساتھ میٹنگ میں جانے سے پہلے کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد شروع ہوگی۔

جلال یونس کا کہنا تھا کہ شکیب دورہ زمبابوے میں دستیاب نہیں ہیں اور اس نے ہمیں پہلے ہی اس کے بارے میں آگاہ کیا تھا اور اس لیے ہم ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے سلیکشن پینل کے ساتھ بیٹھے.

کرکٹ آپریشن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چئیرمین  نے مزید کہا کہ ‘زیادہ تر دیگر سینئر کھلاڑی دستیاب ہیں اور وہ کھیلنا چاہتے ہیں.

Advertisement

اس کے بعد بنگلہ دیش کو زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور زیادہ سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }