افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی

111
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔

اس سے قبل بھارت روانگی سے پہلے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی جس میں طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے بھی شرکت کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم جمعے کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }