سینٹرل کنٹریکٹ تاریخی معاہدہ ہے، بابر اعظم کا ردعمل

20

سینٹرل کنٹریکٹ تاریخی معاہدہ ہے، بابر اعظم کا ردعمل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سینٹرل کانٹریکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ ہے جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نے ذاتی دلچسپی لی۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں۔

اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بورڈ سے مذاکرات طویل اور چیلنجنگ عمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ کھلاڑیوں کے کیریئر اور پاکستان کرکٹ کےلیے نیا باب ثابت ہوگا۔

کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری مکمل توجہ ورلڈ کپ پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }