
آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ الیون کے ٹاپ آرڈر میں شامل کر لیا۔
روہت شرما، کوئنٹن ڈی کاک، ویرات کوہلی کے ساتھ بابر اعظم کو بھی ورلڈ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم دیگر ٹاپ بیٹرز سے عمر میں کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کے نقشِ قدم پر تیزی سے چل رہے ہیں، بابر اعظم ویرات کوہلی سے چند رنز پیچھے ہیں۔
عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اچھی لینتھ پر بولنگ کراؤ تو چوکا مار دیتے ہیں اور وہ اسپنرز کو بھی اچھا کھیلتے ہیں۔
آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کی کم باؤنس والی پچوں پر بابر اعظم کو آؤٹ کرنا مشکل ہو گا۔