
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی پھوپھی انتقال کر گئیں۔
شاداب خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر یہ افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔
شاداب خان نے ایکس پر ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں نے اپنی پھوپھی کے انتقال کی خبر سنی ہے، براہِ کرم اُنہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘
یاد رہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ 2023ء اسکواڈ کا حصہ ہیں، وہ اس وقت ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں۔