
بھارت میں افغانستان کے سفارت خانے نے آج سے تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے افغان سفارت خانے نے خط لکھ دیا ہے۔
افغان سفارت خانے نے خط میں لکھا ہے کہ افغان سفارت خانہ بند کرنے کی وجہ بھارت کا عدم تعاون ہے۔
افغان سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت افغان مفادات کے لیے خدمات کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا۔