ایشیائی باشندے کی توہین کرنے والے چار عرب افراد گرفتار

تضحیک کے بعد اسکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کی

88

 ابوظہبی(اردوویکلی)::سرکاری استغاثہ نے ایک ایشیائی باشندے کو تضحیک کا نشانہ والے چار عرب شہریوں کو گرفتار کرکے حوالات میں رکھنے کا حکم دیدیا  سرکاری استغاثہ کے وفاقی تحقیقاتی آفس کی طرف سے رپورٹ موصول ہونے پر پراسیکیوٹرز نے ان چاروں کو تحویل میں لینے کے ریمانڈ جاری کردیئے ہیں – رپورٹ کے مطابق ملزموں نے ایک ایشیائی فرد کو جسمانی طور پر تضحیک کا نشانہ بنانے اور اس کا مذاق اڑانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تھی – گرفتار ملزموں پر حملہ کرنے ، پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے اور غیراخلاقی طرزعمل کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں(نیوزوتصویربشکریہ وام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }