
شعبہ ادب میں ناروے کے مصنف اور ڈرامہ نگار جون فوسے نے نوبیل انعام اپنے نام کرلیا، نارویجیئن مصنف کو ڈراموں میں جدت اور ناقابل بیان باتوں کو آواز دینے پر ایوارڈ دیا گیا۔
نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ فوسے نے تخلیقی صلاحیتوں کے استعمال سے زبان و فطرت کو جدیت کے پیرائے میں ڈھالا۔
نارویجیئن مصنف نے ڈرامے، ناول، شاعرانہ مجموعوں، مضامین، بچوں کی کتابوں اور ترجموں پر قابل قدر کام کیا، انہیں ان کی ادبی خدمات پر دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔