اسرائیل کے حملوں میں 210 فلسطینی شہید، فلسطینی سفیر

60
غزہ: اسرائیل کے حملوں میں 210 فلسطینی شہید، فلسطینی سفیر

فلسطینی سفیر احمد الربعی کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 210 فلسطینی شہید اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 270 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین فضا اور سمندر سے حملے میں 100 اسرائیلی ہلاک اور 800 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنالیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد الربعی نے کہا کہ فلسطینی اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، حکومت، فوج اور سیاسی جماعتوں کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ انشاء اللّٰہ فلسطین اور قبلہ اول آزاد ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے حماس اور اسرائیل سے لڑائی روکنے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }