جوان کی کامیابی پر بہت خوش ہوں امید ہے اب ہم تین ہزار کروڑ تک کی فلمیں بنائیں گے، اکشے کمار

46
جوان کی کامیابی پر بہت خوش ہوں امید ہے اب ہم تین ہزار کروڑ تک کی فلمیں بنائیں گے، اکشے کمار

بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں لاجواب اداکاری کرنے والے اکشے کمار ان دنوں بہت خوش ہیں، اس کی وجہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کی کامیابی ہے۔

ہدایتکار ایٹلی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم نے ایک ہفتے کے اندر ہی ہزار کروڑ روپے کے بزنس کا ایک نیا معیار مقرر کیا اور باکس آفس پر ٹاپ لسٹ رہی۔ 

جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیگر اداکاروں میں نین تارا، دیپیکا پڈوکون، وجے سیتھوپتی اور لہر خان سمیت دیگر نے کام کیا۔ 

فلم ناقدین کے مطابق ممکنہ طور پر فلم  کے حوالے سے ٹھہراؤ آرہا ہو لیکن اس کے پیدا کردہ اثرات کم نہیں ہوسکتے۔ 

اکشے کمار جو کہ اپنی آئندہ آنے والی فلم مشن رانی گنج کی ریلیز کے منتظر ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں کامیاب فلموں غدر 2، او ایم جی ٹو اور خصوصاً شاہ رخ خان کی فلم جوان کے بارے میں کہا کہ انہیں امید ہے ہم اب تین ہزار کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی فلمیں بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور امید ہے فلم انڈسٹری مزید ہٹ فلمیں تخلیق کرے گی، ہماری انڈسٹری نے کوویڈ 19 کے دوران بہت برا وقت دیکھا لیکن اب صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ ہم نے ایک ہزار کروڑ روپے کا نیا بینچ مارک قائم کیا ہے امید ہے اب اسے ہالی ووڈ انڈسٹری کی طرح دو اور تین ہزار کروڑ تک لے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }