انجینئیرزآف پاکستان ان ایمیریٹس کی سفیرپاکستان افضال محمودسے ملاقات وفدکی قیادت چئیرمین ظہیراحمداعوان نے کی
ابوظہبی(اردوویکلی)::سفیر پاکستان جناب افضال محمود نے انجینئرزآف پاکستان ان ایمیریٹس سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چئیرمین ای پی ای انجینئرظہیراحمداعوان کر رہے تھے۔ ظہیراعوان نے سفیر افضال محمودکوسفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پرخوش آمدید کہااوراپنی اورانجینئرزآف پاکستان ان ایمیریٹس کی جانب سے تعلیم اورٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات اور تعاون کی پیش کش کی۔سفیر افضال احمدنے علم اور محنت کے ذریعہ متحدہ عرب امارات سے انکے پاکستان کے لیئے خیر سگالی کے جذبے اورتعاون کو سراہا۔ سفیرافضال محمود نے پاکستانی انجینئروں کو پاکستان کو درپیش مشکلات کے جدیدحل تلاش کرنے کی ترغیب دی۔ سفیرپاکستان نے کہا کہ آٓپ لوگ متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اپنافعال کرداراداکریں۔