خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام وزرعی جدت 13ویں ایوارڈکے فاتحین کااعلان

158

خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام وزرعی جدت کے 13ویں ایوارڈبرائے2021 کے فاتحین کا اعلان

چئیرمین بورڈآف ٹرسٹیزبرائے ایوارڈعزت مآب شیخ نہیان بن مبارک نے فاتحین کے ناموں کی منظوری دی 

ابوظہبی(اردوویکلی)::بانی خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام ایوارڈصدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کی زیرسرپرستی،ولی عہدابوظبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمدبن زایدالنہیان،نائب وزیراعظم ووزیربرائے صدارتی امورعزت مآب شیخ منصوربن زایدالنہیان کی حمائت اوروزیربرائے رواداری وبقائے باہمی چیئرمین بورڈآف ٹرسٹی خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈبرائے ڈیٹ پام وجدیدزراعت عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی رہنمائی میں آج ہم 13ویں ایوارڈبرائے سال 2021کے فاتحین کااعلان کرنے جارہے ہیں جس کاتمام کریڈٹ سرپرست اعلی وبانی ایوارڈعزت مآب شیخ خلیفہ بن زایدآل نہیان صدرمتحدہ عرب امارات کوجاتاہے جن کی بدولت اس ایوارڈ کو مقامی ، عرب اور بین الاقوامی سطح پر اپنے موجودہ قائدانہ مقام کے حصول اور دنیا بھر میں کھجور اور زرعی جدت طرازی کے شعبوں کی خدمت میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو مستحکم کرنے کی طرف بڑھاوا دیا۔ اس بات کااعلان خلیفہ بین الاقوامی ایوارڈ برائے خلیفہ ڈیٹ پام اور زرعی انوویشن ، ڈاکٹر عبدالوہاب زید کے زیر اہتمام ، 14 فروری 2021 کو ، ورچوئل پلیٹ فارم (زوم) کے ذریعہ ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کیاگیا۔ ممبر بورڈ آف ٹرسٹی برائے ایوارڈ،جناب ڈاکٹر ہلال حمید سعید الکعبی ، اور ایوارڈ کی سائنسی کمیٹی ،اوردیگر ممبران نے ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی کانفرنس کے دوران  تیرہویں ایوارڈ یافتہ افراد کا اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹرعبدالوہاب زید نے مزید کہا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم  اعلی سطح کے اس ایورڈکے چودویں سال  میں داخل ہوچکے ہیں یہ سب چئیرمین بورڈ آف ٹرسٹیزبرائے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ڈیٹ پام وزرعی جدت  شیخ نہیان بن مبارک النہیان وزیر برائے رواداری وباہمی تعاون اوررہنمائی کی بدولت ہے۔ ایوارڈ  کے سکریٹری جنرل ڈاکٹرعبدالوہاب زیدنے مزید کہا کہ 13 ویں ایوارڈ کے فاتحین کا انتخاب بین الاقوامی معیاراور طریقہ کار کے مطابق کیا گیا ہے  وزیربرائے رواداری و بقائے باہمی اورچئیرمین بورڈآف ٹرسٹیز خلیفہ بین الاقوامی ایوارڈ برائے کھجوراور زرعی جدت  شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی طرف سے دی جانے والی دیکھ بھال اور توجہ کے لئے تشکر کا اظہار کیاجس کے باعث یہ ایوارڈ مقامی، عرب اور بین الاقوامی سطح پر ممتاز ہوئے۔  امتیازی علوم اور جدید ٹیکنالوجی کا ایوارڈ ڈاکٹر سارہ سلون اور تحقیق وڈویلپمنٹ  ڈویژن کا ایوارڈ اسرائیل کی ہداسہ میڈیکل آرگنائزیشن کو دیا گیا ۔ ترقیاتی اور پیداوری منصوبوں کا ایوارڈ تیونس میں کھجور کے شعبے میں مستقل بہتری لانے کے لئے بائوجبل ایس اے وی اے سی پی اے (تیونس)اور تحقیق کا عنوان: گلف کوآپریشن کونسل میں پائیدار کھجور کے پیداواری نظام کی ترقی، متحرک کھجور کی صنعت اور مارکیٹ کے لئے پبلک پرائیویٹ پروڈیوسر کی شراکت داری، خشک علاقوں میں زرعی تحقیق کے بین الاقوامی مرکز (آئی سی اے آر ڈی اے) کو دیا گیا۔ زرعی شعبے میں جدت کے شعبے میں ایوارڈ طیبہ انجینئرنگ انڈسٹریز کمپنی متحدہ عرب امارات اور پام اور ڈیٹ ڈیوائسز اور مشینری میں تحقیق کا عنوان کا ایوارڈ تیبا انجینئرنگ انڈسٹریز کمپنی کو دیا گیا۔ زراعت کالج، بصرہ یونیورسٹی عراق کے ڈاکٹر عقیل ہادی عبدالوحید کو تحقیق کے عنوان: کھجور کی پیداوار کیلئے سمارٹ ڈیوائس اور زرعی انوویشن کیٹیگری جبکہ اسپین کے پروفیسر عبد اللہ محمد حاج محمد اور شام کے ڈاکٹر ولید عبد الغنی کاکح کو جدت کے انفرادی ایوارڈ دیئے گئے۔ خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ڈیٹ پام اور زرعی جدت کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زاید نے کہا کہ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی حمایت سے ان ایوارڈز نے ایک سنگ میل طے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایوارڈ کیلئے ان کا نام ہی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ڈاکٹرعبدالوہاب زاید نے ایوارڈ جیتنے والے تمام فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔ ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن ڈاکٹر ہلال حمید سید الکعبی نے کہا کہ ایوارڈز کیلئے 28 ملکوں سے 153 ممتاز شخصیات نے درخواستیں دیں۔ تحقیقات اور سٹڈیز کی کیٹیگری میں ایوارڈ کیلئے حصہ لینے والوں کی تعداد 56 تھی جو سب سے زیادہ ہے۔ اس کے جدت کی کیٹیگری کیلئے 42، امتیازی کام کی کیٹیگری کیلئے 30 اور ترقیاتی منصوبوں کے زمرے کیلئے 20 ممتاز شخصیات نے درخواستیں دیں

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }