
آج بھارت اور پاکستان کے میچ سے قبل سلمان خان اپنی فلم ‘ٹائیگر 3’ پروموٹ کرنے کیلئے اسٹوڈیو آئے۔
انہوں نے کہا کہ دباؤ تو بہت ہی ہوگا، آپ کو کریز سے باہر نکل کر اسٹیڈیم کے باہر مارنا ہوگا، ان سب کو اسٹیڈیم کے باہر چھکے مارنے چاہئیں، مکمل اعتماد کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔
بھارتی کرکٹر شبمن گل کے متعلق بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ شبمن کو کھیلنا چاہیے، میں نے ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کے کلائمکس کی شوٹنگ اس وقت کی تھی جب مجھے ڈینگی اور کورونا وائرس دونوں تھے۔
خیال رہے کہ آج شبمن گل اسٹیڈیم واپس آچکے ہیں، پہلے دو میچز ڈینگی وائرس کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔