ڈینور میں پارٹی کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک

101

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں ایک پارٹی کے دوران فائرنگ سے  3 افرادہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکّام کے مطابق ابتدائی طور پر پارٹی کے دوران فائرنگ ہونے پر ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی۔  

پولیس حکّام نے بتایا کہ فائرنگ سے متاثرہ افراد کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا تو ان میں سے 2 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس حکّام کے مطابق پارٹی کے دوران فائرنگ کی وجہ ابھی غیر واضح ہے، ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائرنگ میں 2 ہتھیار استعمال کیے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فی الحال متاثرین کے نام اور عمریں سامنے نہیں آئی ہیں اور ہم ابھی ان کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں لیکن بظاہر یہی لگتا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں مرد ہیں جبکہ ذخمیوں میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }