برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے خلاف قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
بھارت کے خلاف قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بارہ رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے جبکہ کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی۔
ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی تھی، ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے تاہم مزید پانچ روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ندا ڈار کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔
علاوہ ازیں عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، طوبہ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور بھی 12 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بارباڈوس کے خلاف میچ کھیلا تھا جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
Advertisement
بارباڈوس نے مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کی سست بیٹنگ کے سبب پاکستان کو 16 رنز سے شکست ہوئی۔
Advertisement
بسمہ معروف نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف 12 رنز بنائے جبکہ عالیہ ریاض نے 24 گیندوں پر صرف 14 رنز ہی اسکور کیے۔
Advertisement