بھارتی کپتان روہت شرما پر پولیس کے 3 چالان

111
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے 3 چلان کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے چلان گاڑی تیز چلانے کے باعث ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ہوئے، وہ بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے ممبئی سے پونے جا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن چلان کیے، انہیں پرائیویٹ کار پر تیز رفتاری کے ساتھ سفر کرنے پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران روہت شرما کو تیز رفتار کار کے بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پونے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }